تازہ تر ین

خطرناک ،جدیدمیزائلوں سے حملہ ۔سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا

ریاض: (ویب ڈیسک )سعودی فورسز نے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں پر 7 میزائل حملے ناکام بنا دیئے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر 7 بیلسٹک میزائل داغے گئے ، جنہیں سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق 3 میزائل ریاض، 2 نجران، 1خمیس مشیط اور ایک کازان پر فائر کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ تباہ ہونے والے ایک میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک مصری شہری ہلاک اور 2افراد زخمی ہوئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بھی میزائل داغے جانے اور انہیں تباہ کیے جانے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم ان ویڈیوز کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain