سائیبریا: (ویب ڈیسک )کیمیروو کے ایک شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 48 افراد ہلاک جب کہ 60 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں سائیبیریا کے شہرکیمیروو کے ونٹر چیری کمپلیکس شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 48 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 60 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں 41 بچے شامل ہیں۔آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم تاحال نہیں ہوسکا ہے جب کہ روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کا سبب دوسنیما ہالزکی چھتوں کا بیٹھ جانا معلوم ہوتا ہے۔