تازہ تر ین

باغی ٹو کی ریکارڈنگ کی منسوخی کی افواہوں پر کپل شرما پھٹ پڑے

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اپنے شو سے متعلق افواہوں پر پھٹ پڑے۔بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما اپنے شو کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور ان کی شو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے لیکن گذشتہ روز کپل اور سنیل کی سوشل میڈیا پر جھگڑے کی وجہ سے نئے شو میں فلم ’ باغی ٹو‘ کی ر یکارڈنگ کی منسوخی کی افواہوں پر کپل شرما پھٹ پڑے۔معروف کامیڈین کپل شرما نے ٹوئٹر پر اپنے نئے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ میں فلم ’باغی ٹو ‘ کی ر یکارڈنگ کی منسوخی کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر کو شو کی دوسری قسط میں شوٹنگ کے لیے بلایا ہی نہیں گیا تو پروگرام کی شوٹ منسوخ ہونے کا سوال ہی نہیں بنتا۔ کپل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خبروں میں صداقت رکھا کرو ٹوئٹر کیا وضاحت دینے کے لئے ہی رہ گیا ہے۔دوسری جانب کپل شرما ایک بار پھر اپنے نئے شو’ فیملی ٹائم ود کپل ‘ کے ذریعے لوگوں کو ہنسانے آرہے ہیں، ان کا نیا پروگرام بھارتی ٹی وی چینل سونی سے نشر کیا جائے گا۔ چینل انتظامیہ نے کپل کی واپسی کی مختصر ویڈیو شیئر کی، 20 سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو میں کپل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس شو میں پرائز ہے یہ سرپرائز ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ گزشتہ سال کپل اور سنیل گروور کی لڑائی کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا اور نیا شو آج سے آن ایئر ہورہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain