تازہ تر ین

امیتابھ بچن فلم ” شو بائٹ“ کی ریلیز کےلئے بے چین

ممبئی (شوبز ڈیسک ) امیتابھ بچن اپنی فلم ” شو بائٹ‘’ کی ریلیز میں تاخیر ہونے پر اضطراب و پریشانی کا شکار ہو گئے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اپنی نئی فلم ” شو بائٹ“ کی ریلیز کے لیے بے چین دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فلم کو ریلیز کرنے کی پ±ر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’براہِ مہربانی۔۔۔ براہِ مہر بانی۔۔۔ براہِ مہربانی جو بھی تاخیر کا ذمہ دار ہو، پلیز اب فلم کو ریلیز کردیا جائے جس کی تیاری کے لیے بہت محنت کی گئی ہے اور تکلیفیں ا±ٹھائی ہیں۔ تخلیقی کام کا قتل نہ کریں‘۔ میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر پروڈکشن ہاﺅس کے درمیان قانونی جنگ ہو تاہم وجہ جو بھی ہو اسٹار اداکار کی بے چینی اور اضطراب سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم اپنی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاری کے لحاظ سے منفرد ہوگی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain