تازہ تر ین

فلم ”ریس3“کا پہلا پوسٹرسوشل میڈیا پر جاری

ممبئی(شوبزڈیسک)سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ”ریس3“کا پہلا پوسٹر جاری کردیا۔ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ریس سیریز کی تیسری فلم ”ریس3“کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس میں فلم کی پوری کاسٹ نمایاں نظر آرہی ہے۔ فلم میں سلمان خان مرکزی کردارادا کررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ، اداکار بوبی دیول، انیل کپور اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ سلمان خان نے ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے ”ریس3“کی کاسٹ کو فیملی قرار دیا اور کہا” یہ ہے ”ریس3“ کی فیملی، اور اب ریس شروع ہوتی ہے۔اس سے قبل سلمان خان نے ریس 3 کے تمام کرداروں کے الگ الگ پوسٹرز جاری کیے تھے۔ ہدایت کار و کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی فلم”ریس3“ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ فلم ریس سیریز کی تیسری فلم ہے۔ اس سے قبل دونوں فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار اداکیا تھا جب کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ سلمان خان کی فلم ”ریس3“ بھی باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain