تازہ تر ین

ہارٹ اٹیک موٹاپے سے نہیں غیر متحرک رہنے سے ہوتا ہے، تحقیق

ناروے (ویب ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق کورونری ہارٹ ڈیزیز ( دل کو خون مہیا کرنے والی شریان کی بیماری) کا تعلق موٹاپے سے نہیں بلکہ جسمانی طور پر غیر متحرک ہونے سے ہے۔امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے جریدے میں شائع ہونے والے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے بجائے جسمانی طور پر متحرک رہنا کورونری ہارٹ ڈیزیز کے علاج میں زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے۔ نارویجن یونیورسٹی کے تحقیق کار ٹرائن موہولڈتھ اور ان کے ساتھیوں نے 3307 مریضوں پر موٹاپے میں اضافے یا کمی اور جسمانی طور پر متحرک رہنے کے حوالے سے جسم پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کیاتیس سال کے تحقیقی مطالعے سے پتا چلا کہ 3307 مریضوں میں سے جن مریضوں کے وزن میں اضافہ ہوا ان میں کورونری ہارٹ ڈیزیز سے موت کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی تاہم وہ افراد نے جنہوں نے وزن تو کم کرلیا لیکن جسمانی طور پر متحرک نہیں تھے ان میں موت کے خطرات کی شرح 1.3 فیصد تھی۔اسی طرح جن مریضوں نے وزن کو نارمل رکھا لیکن جسمانی طور پر متحرک رہے ایسے افراد کی موت کی شرح صفر اعشاریہ 64 رہی جوکہ نہ ہونے کے برابر ہے اس طرح اگر روز مرہ کے کاموں کی انجام دہی میں جسمانی سرگرمی کی جائے تو دل کی شریانوں کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے اور مریض تندرست بھی رہتا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain