ممبئی (ویب ڈیسک)ہولی وڈ کے کامیاب ایکشن اداکار سیلویسٹر اسٹالون ایک طرف تو بولی وڈ کے کامیاب ایکشن اداکار سلمان خان کی ا?نے والی فلم ’ریس 3‘ کی تشہیر کے لیے کافی سرگرم ہیں، تاہم حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ اداکار سلمان خان کو جانتے ہی نہیں۔سیلویسٹر اسٹالون نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر سلمان خان کی ا?نے والی فلم ’ریس 3‘ کی تشہیر تو کی تاہم سلمان خان کی جگہ فلم کے معاون اداکار بوبی دیول کی تصویر شیئر کردی۔بوبی دیول کی تصویر کو سلمان خان کی تصویر سمجھنے والے اداکار نے سلمان کی فلم کی کامیابی اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تاہم بوبی دیول کو فلم کا مرکزی کردار کہنے پر سلمان خان کے مداح سیلویسٹر اسٹالون سے خاصے ناراض بھی ہوئے۔مداحوں نے ہولی وڈ اداکار کو کمنٹس کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے سلمان خان کی نہیں بلکہ بوبی دیول کی تصویر شیئر کی ہے۔جس کے بعد سیلویسٹر اسٹالون نے اس پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔اس سے قبل سلمان خان نے سیلویسٹر اسٹالون کی ا?نے والی فلم ’کریڈ 2‘ کی تشہیری ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس کے بعد 71 سالہ ہولی وڈ اداکار نے سلمان خان کی فلم کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بعدازاں ہولی وڈ اداکار نے فلم کے پوسٹر سے سلمان خان کی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے سلمان خان کی فلم کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ فلم ’ریس 3‘ 15 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی، اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈز، بوبی دیول، انیل کپور اور ڈیزی شاہ کام کرتی نظر ا?ئیں گی۔ریس سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایت کاری عباس برما والا اور مستان برماوالا نے دی تھیں، جنہیں عباس مستان کہا جاتا ہے۔ جیکولین فرنانڈس اس سیریز میں دوسری جب کہ سلمان خان پہلی مرتبہ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ’ریس تھری‘ کی پستول چلاتی جیکولین اورخطرناک ڈیزی شاہ سیریز کی پہلی فلم 2008 میں ا?ئی تھی، جس میں بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان مرکزی کردار میں نظر ا?ئے تھے، جب کہ ان کے ساتھ اکشے کھنہ اور انیل کپور جیسے اداکار بھی اس فلم کا حصہ تھے۔سیریز کی پہلی فلم کے کامیاب ہونے کے بعد 2013 میں ’ریس 2‘ ریلیز کی گئی تھی، جس میں ایک بار پھر سیف علی خان مرکزی کردار میں نظر ا?ئے تھے، جب کہ اس بار اکشے کھنہ کی جگہ جان ابراہم نے لی تھی۔اب اس سیریز کی تیسری فلم میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان جب کہ جان ابراہم کی جگہ بوبی دیول نظر ا?ئیں گے۔فلم کی پہلی جھلک گزشتہ ماہ 3 فروری کو جاری کی گئی تھی، جس میں صرف مرکزی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی ا?نکھوں کی جھلک دکھائی گئی تھی۔