لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ماورا حسین نے کہاہے کہ متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران ماوراحسےن نے کہا کہ بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی وڈ کی انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں اداکارائیں موجود ہیں اور ان میں سے ٹاپ ٹین اداکاراﺅں کے مقابلے کےلئے کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہاکہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا البتہ اگر کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو ضرور اس میں بھی کام کروں گی ۔