واشنگٹن (ویب ڈیسک): سمندری حیات کے دیوہیکل جانور جیسے وہیل، سمندری گائے اور سمندری شیر اپنی جسامت اور ہیئت کے لحاظ سے خشکی پر پائے جانے والے ممالیہ جانوروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑے اور مضبوط ہوتے ہیں؛ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟
خشکی کو اپنا مسکن بنانے والے ممالیہ جانوروں اور پانی میں زندگی گزارنے والے ممالیہ جانوروں کی جسامت، ساخت اور ہیئت میں پائے جانے والے فرق کے راز کو جاننے کی نیت سے تحقیق کاروں نے 4000 زندہ ممالیوں اور 3000 رکازات (فوسلز) کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ تحقیق کے دوران ممالیہ کے چار گروہوں کا مطالعہ کیا گیا اور یہ وجہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ ا?خر سمندری ممالیہ اپنے زمینی رشتہ داروں سے اتنے ضخیم کیوں ہوتے ہیں۔