ممبئی (ویب ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز کا جادو بالی وڈ اداکار ورون دھون پر ایسا چلا کہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔گذشتہ روز ورون دھون کی 13 اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم ’اکتوبر‘ کا ایک گانا ’تب بھی تو‘ ریلیز کیا گیا، جسے راحت فتح علی خان نے اپنی آواز دی ہے۔یہ گانا اتنا پرسوز اور جذبات سے بھرپور ہے کہ اس کی شوٹنگ کے دوران ورن کو حقیقت میں رونا آگیا اور انہیں آنکھوں میں گلیسرین لگانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔ورون نے گانے کی ویڈیو تمام مداحوں سے ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ وہ ایک ایسا گانا پیش کر رہے ہیں جو سچی محبت کے ساتھ دل کے درد کی عکاسی کرتا ہے۔