اسلام آباد (ویب ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم کی انتظامیہ کو گندگی صاف کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے رواں ماہ 20 مارچ کو سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک تصویر پر ازخود نوٹس لیا تھا، جس میں لوگ گندے پانی میں جنازہ لے جاتے دکھائی دے رہے تھے، بعدازاں اس جگہ کی نشاندہی اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم کے نام سے ہوئی تھی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے آج حجرہ شاہ مقیم میں گندگی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے تاہم حجرہ شاہ مقیم کے رکن صوبائی اسمبلی سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے اور سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ ایم پی اے ملک سے باہر ہیں۔