ممبئی(ویب ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے تینوں بچوں بیٹی نشا کور اور بیٹوں اشر سنگھ اور نواہ سنگھ ویبر کے حوالے سے ایک حسین اتفاق مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے رواں ماہ کی ابتدا میں سروگیسی کے ذریعےاپنے گھر دوجڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی، اس سے قبل سنی اور ان کے شو ہر نے ایک یتیم بچی کو گود لیاتھا، جس کا نام نشا کور ویبر رکھا تھا۔ سنی لیون نے اپنے ماں بننے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب ان کا خاندان مکمل ہوگیا ہے۔ میں اور ڈینئل ایک بار پھر والدین بن کر بہت خوش ہیں۔سنی لیون کے دونوں بیٹے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے ہوگئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنے تینوں بچوں کے حوالے سے نہایت دلچسپ اور حسین اتفاق شیئر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون نے اپنی بڑی بیٹی نشا کو گزشتہ برس جون میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع لاتور کےایک یتیم خانے سے گود لیاتھا۔ سنی کا کہنا ہے کہ انہیں نشا کی حوالگی کاا?فیشل کنفرمیشن لیٹر 21 جون کو بدھ کے روزملا تھا جب کہ ان کے دونوں بیٹے بھی بدھ کے روز ان کے حوالے کیے گئے تھے لہٰذا یہ ایک حسین اتفاق ہے کہ ان کے تینوں بچے انہیں ایک ہی دن ملے۔سنی نے مزید کہا تینوں بچوں کی ا?مد کے ساتھ ان کی زندگی بہت زیادہ تبدیل ہوگئی ہے اور یہ تبدیلی بہت اچھی ہے۔ نشا اپنے بھائیوں کا بالکل بڑی بہنوں کی طرح خیال رکھتی ہے اور یہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔