ممبئی (ویب ڈیسک )شوبز میں بناﺅ سنگھار کے ساتھ رہنے کی اپنی اہمیت ہے کہ لو گ اپنی پسندیدہ اداکاراﺅں کو عام زندگی میں بھی ویسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں جیسا کہ وہ پردہءسیمیں پر دکھائی دیتی ہیں۔ پرکشش اور جاذبِ نظر لگنے کے لیے ان اداکاراﺅں کو نہ صرف ہر وقت اپنے چہروں پر ’میک اَپ “ کے مصنوعی ماسک لگانے پڑتے ہیں بلکہ کچھ خوبصورت لگنے کے لیے پلاسٹک سرجری تک کرانا پڑتی ہے۔
تاہم جب سے موبائل میں لگے کیمروں سے سیلفیاں لینے کا رواج عام ہوا ہے۔بہت سی اداکارائیں ایسی بھی جو بغیر میک اپ کے اپنی سیلفیاں سوشل میڈیا پر شیئر کر دیتی ہیں جن سے ان کا اصلی رنگ روپ سامنے آجاتا ہےاور پھر یہ سیلفیاں وائرل ہو جانے کے باعث جب ان کے پرستاروں کی نظر سے گزرتی ہیں تو وہ حیران رہ جاتے ہیں کہ جس اداکارہ کو مارلن منرو تصورکرتے تھے وہ تو ان کے گھر کام کاج کرنے والی ماسی نکلی۔