پاکستانی (ویب ڈیسک)سپر اسٹار فواد خان اور بھارت کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کل ایک بار پھر اسٹیج پر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔دبئی میں منعقد فلم فیئر مڈل ایسٹ کی تقریب میں بالی وڈ سمیت پاکستانی اسٹارز بھی شرکت کریں گے جن میں بھارتی اداکارہ ودیا بالن، کرن جوہر، جیکی شروف اور دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔جب کہ پاکستان سے سپر اسٹار فواد خان اور اداکارہ مہوش حیات فلم فیئر مڈل ایسٹ کی تقریب میں شریک ہوں گی۔پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سپر اسٹار فواد خان ایک بار پھر دپیکا پڈوکون کے ساتھ اسٹیج پر دکھائی دیں گے۔اس سے قبل فواد اور دپیکا ایک ساتھ بھارتی معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے شو اسٹوپر کے طور پر ایک ساتھ ریمپ پر واک کر چکے ہیں۔