پاکستان (ویب ڈیسک ) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ’پرے ہٹ لَو‘ کے لیے اداکارہ زارا نور عباس کا بھی انتخاب کرلیا گیا ہے۔فلم ’پرے ہٹ لَو‘ ماہرہ خان کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ہوگی جس میں ان کے ساتھ اداکار شہریار منور ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز عاصم رضا نے زارا کو فلم میں معاون کردار کی آفر کی اور انہوں نے فوراً ہی حامی بھرلی کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ عاصم رضا کے ساتھ کام کریں۔’پرے ہٹ لَو‘ زارا نور کی ڈیبیو فلم ہوگی جس میں وہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ کام کریں گی۔فی الحال فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے زارا نور نے تفصیلات نہیں بتائیں لیکن وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے نہایت پرجوش ہیں۔