تازہ تر ین

کترینہ کی چھوٹی بہن کا ڈانس فلم سے کیریئر کا آغاز

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف جنہیں اپنے ابتدائی کیریئر میں ہندی زبان اور ڈانس میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش تھیں۔اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل کیف اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز ایک ڈانس فلم سے کرنے جا رہی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ازابیل کیف ایک ایسے وقت میں ’بال روم‘ اور ’لاطینی‘ ڈانس کرتی نظر آئیں گی، جب ان کی بڑی بہن کترینہ کیف بھی ڈانس فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ میں ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔ممبئی مرر کے مطابق ازابیل کیف جلد ہی آنے والی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گی، ابتدائی طور پر وہ 50 دن تک لندن میں شوٹنگ کریں گی۔ازابیل اپنے بولی وڈ ڈیبیو کا آغاز نئے اداکار سورج پنچولی کے ساتھ کرنے جا رہی ہیں، جو اس سے پہلے سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ میں ایکشن دکھا چکے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain