تازہ تر ین

11فٹ لمبا مگرمچھ سوئمنگ پول میں کیا کر رہا ہے ؟جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے

امریکا (ویب ڈیسک) 11 فٹ طویل مگرمچھ ایک گھر کے سوئمنگ پول میں گھس آیا اور مزے سے تیرنے لگا جسے پولیس پکڑ کر لے گئی۔ فلوریڈا کی ایک کاو¿نٹی کے رہائشی افراد نے گھر کے سوئمنگ پول میں کسی گھر کے فرد کے بجائے ایک گیارہ فٹ طویل مگر مچھ کو تیرتے ہوئے دیکھا تو حیران اور خوف زدہ ہوگئے اور انہوں نے مدد کےلیے فوری طور پر پولیس کو فون کردیا۔پولیس فوری طور پر وائلڈ لائف عملے کے ساتھ پہنچ گئی جہاں مگرمچھ کو کسی کے گھر میں گھسنے کے جرم میں ’گرفتار‘ کرلیا گیا اور وائلڈ لائف کا عملہ اسے اپنے ساتھ لے گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain