تازہ تر ین

بابر اعظم نمبر 1بلے باز بن گئے

دبئی (اے پی پی ) پاکستان کے بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں دوبارہ دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے، کالی آندھی کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ڈیبیو کرنے والے حسین طلعت نے 54ویں پوزیشن کے ساتھ آغاز کیا، شاداب خان ٹاپ رینکڈ پاکستانی باﺅلر بن گئے، انہوں نے 10 درجے ترقی پا کر دوسرا نمبر حاصل کیا، محمد عامر 15 درجے چھلانگ لگا کر 12ویں نمبر پر آ گئے، حسن علی نے 10 درجے ترقی کے ساتھ 30واں نمبر پا لیا، محمد نواز بھی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 53ویں نمبر پر آ گئے، شعیب ملک ٹاپ ٹین آل راﺅنڈرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ بدھ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں بہتری آئی ہے، بابراعظم 2 درجے ترقی کے ساتھ دوبارہ دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے- انہوں نے نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کیا، میکس ویل ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے، شعیب ملک 4 درجے بہتری کے ساتھ 32ویں نمبر پر آ گئے، فخر زمان 15 درجے جمپ لگا کر ٹاپ ففٹی میں شامل ہو گئے، سرفراز احمد 53ویں نمبر پر برقرار ہیں، کالی آندھی کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ڈیبیو کرنے والے حسین طلعت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 54ویں پوزیشن کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا، باﺅلرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں، پاکستان کے شاداب خان 10 درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عماد وسیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ رینکڈ پاکستانی باﺅلر کا اعزاز پا لیا۔

، محمد عامر 15 درجے چھلانگ لگا کر 27ویں سے 12ویں نمبر پر آ گئے، حسن علی 10 درجے اوپر چڑھ کر 40ویں سے 30ویں نمبر پر آ گئے، محمد نواز جو کہ سیریز سے قبل ٹاپ 100 باﺅلرز کی فہرست میں شامل نہیں تھے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 53ویں نمبر پر آ گئے، آل راﺅنڈرز میں گلین میکسویل بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، شعیب ملک ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے نویں پوزیشن سنبھال لی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain