تازہ تر ین

اب کسی کے نخرے اُٹھانے کی ضرورت نہیں

کراچی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کو بہترین ٹیلنٹ حاصل ہورہا ہے، اس بار بھی اگر 4یا 5کرکٹرز نظروں میں آئے تو اس کا فائدہ ہے، کسی ایک کی عدم دستیابی یا آوٹ آف فارم ہونے پر ٹیم مینجمنٹ کو متبادل کے انتخاب میں پریشانی نہیں ہوتی،دستیاب پول کی وجہ سے کسی کے فضول نخرے اٹھانے کی بھی ضرورت نہیں۔نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں اشارہ ضرور دیا تاہم یہ نہیں بتایا کہ کونسے کھلاڑیو ں کے نخرے اٹھانا پڑتے تھے۔کامران اکمل اور عمراکمل کی پاکستان ٹیم میں واپسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا ڈپلومیٹک جواب دیتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہکامران اکمل سے دعا سلام ہوتی ہے، کبھی اچھا پرفارم کریں تو شاباشی بھی دیتا ہوں لیکن ہیڈ کوچ، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی اس بات پر متفق ہیں کہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے کرکٹرز کی ہر شعبے میں یکساں معیاری پرفارمنس ضروری ہے، جہاں تک عمر اکمل کی بات ہے،میرا ان کیساتھ کافی رابطہ رہا ہے،میں بیٹسمین کو کافی سمجھاتا بھی رہا ہوں، ان کے فٹنس مسائل اور میدان سے باہر کی سرگرمیوں پر بھی سوالیہ نشان تھے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلے کے طور طریقے ماضی بن چکے، یہ بات طے ہے کہ کسی کو پاکستان ٹیم میں رہنا ہے تو فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کارکردگی دکھانے کیلیے بھی ان چیزوں کو اہمیت دینا انتہائی ضروری ہے،یہ دیکھیں کہ ان معاملات پر توجہ دینے سے فیلڈنگ کا معیار کتنا بہتر ہوا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain