لاہور(بی این پی )محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاور پلے کے دوران کفایتی بولنگ میں سرفہرست آگئے۔پاور پلے میں کفایتی بولنگ کرنےوالے بولرز کی فہرست میں محمد عامر پہلے نمبر پر آ گئے، 2016 سے اب تک کھیلے جانے والے میچز میں پاکستانی پیسر نے 5.31 فی اوور دیتے ہوئے 8وکٹ لئے ہیں۔، متحدہ عرب امارات کے محمد نوید 5.97 کی ایوریج سے 6 شکار کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔بھارتی بھونیشور کمار 6.12، سری لنکن اینجیلو میتھیوز 6.26، عماد وسیم 6.47، جسپریت بمرا 6.50، سیموئل بدری 6.67، اشیش نہرا 6.69، تسکین احمد 6.84 کا اکانومی ریٹ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔پاورپلے میں سب سے زیادہ 15 شکار اشیش نہرا نے کیے، جسپریت بمرا 11 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، بھونیشور کمار 9 تیسرے نمبر پر ہیں۔