سڈنی(آئی این پی) سابق آسٹریلوی قائد اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ اور کیمرون بینکرافٹ نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر عائد پابندیوں کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں سٹیو سمتھ کاکہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے عائدپابندی قبول ہے اور وہ بال ٹمپرنگ واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کی بات پر اب بھی قائم ہیں ،ان کی تمام تر توجہ پابندی کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے پر مرکوز ہے ۔ یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے سٹیوسمتھ کوبال ٹیمپرنگ معاملے پر1سال کیلئے معطل کردیاگیاتھا جبکہ انہیں 2سال کیلئے ٹیم کی قیادت کیلئے زیرغورنہ لانےکابھی فیصلہ کیاگیاتھا۔سمتھ کے ٹویٹ کے تھوڑی دیر بعد کیمرون بینکرافٹ نے اعلان کیا کہ وہ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے دی گئی نو ماہ کی سزا کو تسلیم کرتے ہیں اور اسے چیلنج نہیں کریں گے۔