تازہ تر ین

آپ کے ذہن میں کیا ہے؟ ایسا ہیڈ سیٹ آگیا جو آپ کی سوچ سیکنڈ میں پڑھ کر واضح کر دیگا

لاہور (ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کھولیں تو ٹائم لائن پر ایک سوال پڑھنے کو ملتا ہے، ‘آپ کے ذہن میں کیا ہے؟’ اب فیس بک پر تو آپ کو اپنے خیالات اسٹیٹس کی صورت میں خود لکھنے پڑتے ہیں لیکن ماہرین نے ایک ایسا ہیڈ سیٹ بھی تیار کرلیا ہے جو انسانی سوچ بھی پڑھ سکتا ہے۔
ڈیجیٹل ٹرینڈز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ہیڈ سیٹ کو ‘آلٹر ایگو’ ہیڈ سیٹ کا نام دیا گیا ہے، جسے امریکا کی میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) یونیورسٹی کے محققین نے تیار کیا ہے۔
یہ ہیڈ سیٹ آپ کے چہرے پر فکس ہوگا اور آپ اس سے اور وہ آپ سے بات کرسکے گا، لیکن اس سارے عمل میں کسی بھی لفظ کا استعمال نہیں ہوگا۔آپ جو کچھ بھی سوچیں گے، یہ ہیڈ سیٹ وہ بات پڑھ کر دماغ کو سگنل بھیجے گا اور دماغ اس سوال کا جواب آپ تک پہنچا دے گا۔مثال کے طور پر کسی سڑک پر چلتے ہوئے آپ سوچیں کہ ‘اس وقت کیا وقت ہو رہا ہے’؟ تو یہ ہیڈ سیٹ آپ کا دماغ پڑھ کر آپ کو درست وقت بتا دے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain