گولڈ کوسٹ (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز بیڈمنٹن میں پاکستان کی ماہ نور شہزاد فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ویمنز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں، مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کی دونوں ٹیموں کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، مینز ڈبلز ابتدائی راﺅنڈ میں بھی گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں پاکستانی کھلاڑی ماہ نور شہزاد نے فجی کی کھلاڑی علیسا کو 2-0 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی، پاکستان کی پلوشہ بشیر کو پہلے راﺅنڈ میں ماریشس کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مینز سنگلز میں سری لنکن کھلاڑی نے پاکستان کے مراد کو شکست دی۔
، مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کی دونوں ٹیموں کو ناکامی ہوئی، سکاٹ لینڈ اور ماریشس کی ٹیموں نے پاکستان کی دونوں ٹیموں کو ہرایا، مینز ڈبلز میں بھی پاکستان کا مایوس کن آغاز، آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 2-0 سے زیر کیا۔