تازہ تر ین

ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کی بریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالتa اسلام آباد نے ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے،فیصلہ25 اپریل کو سنایا جائے گا، جج شاہ رخ ارجمند نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی ۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی جبکہ عمران خان کی بریت کی درخواست پر دلائل سنے گئے جس میں پراسیکیوٹر نے م¶قف اختیار کیا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عمران خان کو اشتہاری قرار دیا گیا لہذا بریت کی درخواست قبل از وقت ہے جو جلد بازی میں دی گئی اور اب تک مکمل چالان داخل نہیں کرایا گیا لہذا حتمی چالان میں مزید گواہ بھی شامل کیےجائیں گے جب کہ عدالت سے بھاگنے اور مفرور رہنے کی قانون میں الگ سے بھی سزا موجود ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی بریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 25 اپریل کو سنایا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain