Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی قوم کو عید کی پرخلوص مبارکباد

    By Khabrain Newsجون 7, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ 1446ھ کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عید الاضحٰی ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِ نوزندہ کرنے کا دن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے، ہمیں حضرت ابراہیمؑ کے ایثار و قربانی  کی روح سے سبق سیکھنے اور اسے اپنی زندگیوں میں اُتارنے کی ضرورت ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہمیں معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کا سہارا بننے کی ضرورت ہے، ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے اطراف میں موجود ہر محتاج، بیمار،غریب اور مسکین فرد کا ہمیشہ خیال رکھیں گے۔

    ہمیں اپنے رویّوں میں قربانی،محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا، ہمیں بطور قوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم بحیثیت ِقوم دلوں کو نفرت اور تعصب  سے پاک کریں گے، اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ 1446ھ کے بابرکت موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قربانی کے اصل مفہوم پر زور دیا ہے۔

    اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں صرف جانور کی قربانی کا نہیں، بلکہ اپنی خواہشات، نفس اور ذاتی مفادات کو اعلیٰ قومی مقاصد کے لیے قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قربانی کا جذبہ انسان میں صبر، حوصلہ، ایثار اور استقامت جیسے اوصاف پیدا کرتا ہے، جو کسی بھی قوم کی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ایسے میں ہمیں اجتماعی یکجہتی، ایثار اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا ہو گا تاکہ یہ سفر مزید تیزی سے جاری رہے۔

    انہوں نے قوم کو حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف قوم کے اتحاد اور عزم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع، خودمختاری اور وقار کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسی جذبے کو ہمیں داخلی چیلنجز اور معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے بھی اپنانا ہو گا۔

    شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی اقتصادی اور سماجی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا اور تمام دستیاب وسائل کو یکجا کر کے قومی ترقی، خوشحالی اور خود کفالت کو یقینی بنانا ہو گا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کا بابرکت دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانی کا راستہ ہمیشہ کامیابی، استحکام اور اجتماعی فلاح کی طرف لے جاتا ہے۔ آئیے آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و ملت کی خدمت کو ترجیح دیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف عید کی نماز لاہور میں ادا کریں گے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری)

    عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ائیر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افواجِ پاکستان نے اپنے پیغام میں ملک میں پائیدار امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے نیک تمناؤں اور مخلص دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

     پیغام میں کہا گیا کہ پاکستانی قوم کی ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بہادر شہریوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، جو مادرِ وطن کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہر محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

    افواجِ پاکستان نے کہا کہ عیدالاضحیٰ خود احتسابی، قربانی اور اتحاد کا مقدس موقع ہے، جو ہمیں معاشرتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے۔

    اس موقع پر یہ عزم دہرایا گیا کہ افواجِ پاکستان قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے مقدس فریضے کی ادائیگی میں ہمہ وقت مستعد ہیں۔

    پیغام میں شہداء پاکستان کے عظیم اہلِ خانہ کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جن کے پیاروں نے قوم اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ افواجِ پاکستان نے کہا کہ قوم ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے اہل خانہ ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر امتِ مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن سنتِ ابراہیمیؑ، اطاعتِ الٰہی، قربانی اور ایثار کا عظیم درس دیتا ہے۔

    اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی تاریخِ انسانیت میں صبر، اطاعت اور ایثار کی بے مثال مثال ہے، جس کی یاد ہمیں نفس کی خواہشات کو قابو میں رکھ کر اللہ کی رضا کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ قربانی محض جانور ذبح کرنے تک محدود نہیں بلکہ اصل قربانی یہ ہے کہ ہم اپنی ذاتی خواہشات، مفادات اور انانیت کو قومی مفاد پر قربان کریں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم نے جس طرح آپریشن معرکۂ حق میں مثالی اتحاد اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ 10 مئی کو قوم نے جس سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر یکجہتی دکھائی، وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدائے وطن اور ان کے اہلِ خانہ کو عید کی خوشیوں میں یاد رکھنا ہمارا قومی اور اخلاقی فرض ہے۔ ہم ان عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔”

    محسن نقوی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کے موقع پر یتیموں، بیواؤں، اور غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور محبت، رواداری اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دیں۔

    وزیر داخلہ نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائی بہنوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ قربانی کی اصل تصویر ہیں۔ وہ آج بھی ظالم قوتوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور ہمیں ان کی حمایت اور دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے

    آخر میں وزیر داخلہ نے دعا کی کہ یہ عید امت مسلمہ کے لیے رحمت، برکت اور امن کا پیغام ثابت ہو اور اللہ تعالیٰ ہمیں قربانی کی اصل روح کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قوم اور امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم دن ہمیں قربانی، ایثار، اطاعت اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حضرت ابراہیمؑ و اسماعیلؑ کی قربانی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، اور اللہ کی رضا کے لیے ہر قسم کی قربانی پر آمادگی ہمارا دینی فریضہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیاں مستحقین، کمزور طبقات اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ بانٹنا اصل اسلامی تعلیمات کا تقاضا ہے۔

    اسپیکر نے مسلح افواج کے جری جوانوں کو بھی عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ پوری قوم سرحدوں کے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستانی قوم کو 10 مئی کو ملنے والی خوشی سب خوشیوں سے بڑھ کر ہے۔

    سردار ایاز صادق نے کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت اور اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قربانی کی آلائشیں حکومتی ہدایات کے مطابق ٹھکانے لگائیں اور صفائی و نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کُنڈی

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم نے عیدالاضحی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی ایثار، قربانی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں غریب، نادار اور مستحق افراد کو بھی شریک کریں، عید کے ایام ہمیں باہمی اخوت، ہمدردی اور اتحاد و یگانگت کا پیغام دیتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ 1446ھ کے بابرکت موقع پر مسلم اُمہ بالخصوص پاکستان اور سندھ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتی ہے، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کو قربان کرنے کا عزم کیا۔ یہ واقعہ ہمیں ایثار، صبر، وفاداری اور قربانی جیسے اعلیٰ اوصاف اپنانے کا پیغام دیتا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور مستحق افراد کو ضرور شریک کیا جائے، تاکہ یہ خوشیاں حقیقی معنوں میں پوری قوم کے لیے بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا معاشرہ ہمیشہ انسان دوستی، اخلاص اور اتحاد کا علمبردار رہا ہے اور ہماری روایات رواداری، سماجی فلاح اور بھائی چارے پر قائم ہیں۔

    سید مراد علی شاہ نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ مقدس سرزمین پر سندھ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    عید کے موقع پر صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے تمام ضلعی اور بلدیاتی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ قربانی کی آلائشوں کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور ماحول کو صاف رکھا جا سکے۔

    وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت صوبے میں امن، ہم آہنگی اور ترقی کے ایجنڈے پر مسلسل عمل پیرا رہے گی، اور عوامی خدمت کا مشن پوری لگن سے جاری رکھا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.