تازہ تر ین

اڈیالہ جیل میں تیاریاں پہلے ہی شروع کردی گئیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)  سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں تیاریاں پہلے ہی شروع کر دی گئیں ہیں، اڈیالہ والوں کو کیسے پتہ چلا کہ کوئی آرہا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کسی خاص مہمان کی آمد کے لیے اڈیالہ جیل کی صفائی کی خبریں چل رہی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ جیل میں تیاری پہلےسےشروع کردی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اڈیالہ والوں کو کیسے پتہ چلا کہ کوئی آ رہا ہے، 6 ماہ کی مدت ٹرائل مکمل کرنے کے لیے نہیں بلکہ سزا سنانے کے لیے تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain