تازہ تر ین

بانی ایم کیو ایم کے خلاف مقدمات: پاکستان نے برطانوی وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد/لندن:(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیسز کی دوبارہ تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان نے برطانیہ کے اہم وکیل ٹوبی کیڈمین کی خدمات حاصل کرلیں۔

برطانوی تحقیقاتی ایجنسی اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اکتوبر 2016ء میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف کیس کی تحقیقات ختم کردی تھیں۔

ٹوبی کیڈمین کو اسکاٹ لینڈ یارڈ اور یوکے کراؤن پراسیکیوشن سروس کے لیے متحدہ لندن کے چیف الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق تازہ شواہد جمع کرنے کے حوالے سے اہم خیال کیا جارہا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain