تازہ تر ین

آندھی‘ بارش‘ مکان گرنے‘ سیلابی ریلے سے 6افراد جاں بحق

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں تیز آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گندم کی پکی ہوئی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، شہدادپور اور لنڈی کوتل میں طوفانی بارش کے باعث آسمانی بجلی اور مکان گرنے سمیت سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی وجہ سے 6افراد جاںبحق اور 3زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں گزشتہ رات تیز ہواﺅں کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بارش کے باعث گرمی کی جاری لہر کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ہلکی بارش کاامکان ہے، ملتان، جہانیاںاور گردونواح میں گرچ چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔خیبرایجنسی لنڈی کوتل کے دور افتاد علاقے بازار ذخہ خیل میں طوفانی بارشیں اورا ژالہ باری ہوئی 3افراد سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے جاں بحق ہوگئے، طوفانی بارشوں سے کئی گھروں کے کمرے اور چار دیواریاں منہدم ہوگئی، لاکھوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ تین گاڑی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہدادپور کے علاقے اکھ بگھیو میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمنشر شانگلہ کی ہدایت پر لینڈ سلائیڈنگ کو فوری طور پر ہٹایاگیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، بالائی خیبرپختونخوا مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلا آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی جی خان، ژوب اورقلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain