بیجنگ (نیٹ نیوز) جنت میں داخلہ تو مرنے کے بعد ہی مل سکتا ہے اور وہ بھی اپنے اچھے اعمال کی بنیاد پر لیکن اب ایک چینی کمپنی نے ایسی ناقابل یقین سروس متعارف کروا دی ہے جس میں آپ اس زندگی میں ہی جنت کی سیر کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یہ سروس بیجنگ کے بباشین نامی قبرستان میں شروع کی ہے جس سے قبرستان آنیوالے افراد استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس کمپنی نے ایسا (VR simulator)متعارف کروایا ہے جو جس شخص کو لگایا جائے اسے موت کے بعد کی زندگی میں لے جاتا ہے اور جنت کی سیر کراتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اسکے ذریعے دیکھے جانیوالے مناظر کی ایک ویڈیو بھی کمپنی نے جاری کی ہے ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ اپنے صارفین کو ایک انتہائی صاف شفاف ماحول میں لے جاتا ہے جہاں خوش رنگ درخت اور چارسوسبزہ ہوتا ہے اوپر نیلگوں آسمان اور اس میں پرواز کرتے خوبصورت پرندے ہوتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اس simulatorمیں کئی طرح کے آپشن رکھے گئے ہیں جنکے ذریعے صارف مختلف طرح کی موت کا تجربہ حاصل کر سکتا ہے اور مختلف قسم کی جنت کی سیر کر سکتا ہے۔