لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک تقریب میں فائرنگ سے قتل ہونے والی مقامی گلوگارہ ثمینہ سندھو حاملہ تھی، جسے ایک بااثر شخص نے اپنی فرمائش پر رقص نہ کرنے پر گولیاں ماریں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ لاڑکانہ کے قریب گوٹھ کنگا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بعض تماشائیوں نے اچانک فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں رقاصہ ثمینہ سندھو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔
تاہم مقامی ذرائع کے مطابق گلوکارہ ثمینہ سندھو ایک سندھی گیت گا رہی تھی، گیت سنتے سنتے تقریب میں موجود ایک شخص نے گن پوائنٹ پر گلوکارہ سے کہا کہ وہ کھڑی ہو کر ڈانس کرے، اس شخص کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر گلوکارہ کھڑی ہوئی مگر ڈانس کا حکم نہ مان سکی، جس پر اس شخص نے گلوکارہ پر 3 گولیاں برسا دیں، جس سے ثمینہ سندھو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔