ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھیں اور اسے چھوڑنے یا اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھیںلہٰذا 18 سال اداکاری کرنے کے بعد وہ سب کچھ سوچ سکتی ہیں لیکن اداکاری کو چھوڑنے یا اس کے بغیر زندگی کو تصور نہیں کر سکتیں۔ اداکارہ کرینہ کپور خان ہدایتکار ششانکا گھوش کی فلم ”ویر دی ویڈنگ“ میں دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سونم کپور، سوارا بھاسکر، شیکھا تلسانیا بھی شامل ہیں۔فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔