ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنے نئے شو’ فیملی ٹائم ود کپل‘ کے بند ہونے پر خاموشی توڑ دی۔ معروف کامیڈین کپل شرما کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرے کیریئر کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں وہ جتنا چاہیں میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر سکتے ہیں کیوں کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میں نہیں چاہتا کہ میری کامیابی سے مطلب پرست لوگ کامیاب ہوں اگر انہیں ایسا کرنے سے خوشی ملتی ہے تو وہ کوشش کرتے رہیں مجھے پتہ ہے مجھے کیا کرنا ہے۔