لاہور (ویب ڈیسک )لاہور میں دو کزنز نے ایک ہی لڑکی سے محبت کے چکر میں ایک دوسرے پر دن دھاڑے گولیاں برسا دیں ،تاہم فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دونوں بال بال بچ گئے۔
لاہور سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دن کے وقت ایک لڑکا دوسرے کے پاس جا کر اس سے کوئی بات کرتا ہے اور پھراس پر گولیاں برساتا ہے۔اب اس حوالے سے پتہ لگا ہے کہ یہ دونوں لڑکے ایک دوسرے کے کزن ہیںجنہیں ایک ہی لڑکی سے محبت ہو گئی۔جب انہیں اس بارے میں علم ہوا کہ وہ ایک ہی لڑکی سے پیار کرتے ہیں تو دونوں ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن گئے اور پھر ایک دن دونوں کزنوں کا آمنا سامنا ہو گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دن دھاڑے دونوں کزنوں نے پہلے ایک دوسرے سے بات کی اس موقع پر ان کے پاس کچھ لوگ بھی موجود ہوتے ہیں لیکن پھر ایک کزنز کرسی سے اٹھ کر اپنی پستول نکالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی دوسرا کزن اپنے پستول سے اس پر گولیاں برسا دیتا ہے۔فائرنگ ہوتے ہی وہاں موجود لوگ بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔فائرنگ کے تبادلے میں کسی کو بھی گولی نہ لگی اور دونوں محفوظ رہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈ یا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔