کراچی( ویب ڈیسک )شہر قائد میں مافیا نے معروف ایٹمی سائنسدان کو بھی نہ بخشا اور قوم کے محسن کی زمین پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی ٹیم کے رکن اور سائنسدان سبط مرتضیٰ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سبط مرتضیٰ نے سیکریٹری قانون، سیکریٹری کوآپریٹو اور ایڈمنسٹریٹر سوسائٹیز کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے دو مئی تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے اور گھر کی لیز منسوخی کی کارروائی روکنے کا حکم دیا۔