تازہ تر ین

بے وفا فیروز کی ستائی سجل جلد شادی کرینگی

لاہور(خصوصی رپورٹ)اداکارہ سجل علی عنقریب شادی کرنے والی ہیں۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سجل علی یہ شادی اپنے سابقہ دوست فیروزخان کو جواب دینے کے لئے کررہی ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ نہایت دھوم دھام سے شادی کی تھی جس میں سجل علی کی فیملی سے کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ دونوں فیملیز کے درمیان دوسال سے کسی طرح کا کوئی بھی رابطہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ چند سال پہلے سجل علی اور فیروز خان کی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں شادی کے خواہش مند بھی تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر ان کے راستے جدا ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سجل علی کی دوستی ان دنوں ایک مشہور شخصیت کے ساتھ ہے اور وہ دونوں عنقریب شادی کرلیں گے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے سجل علی کئی دنوں سے منظر عام سے غائب ہیں اور ان کا کسی سے بھی رابطہ نہیں جس کی وجہ سے ان کے بارے میں کئی افواہیں بھی زیر گردش ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain