راولپنڈی (ویب ڈیسک) پشتوکی مشہورگلوکارہ نازیہ اقبال کی دوکم سن بیٹیوں سے زیادتی کرنے کے الزام میں اس کے بھائی کوگرفتارکرلیاگیا۔ملزم افتخارکی عمر19سال بتائی جاتی ہے اوروہ نازیہ اقبال کاحقیقی بھائی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے دونوں بچیوں کواپنی ہوس کانشانہ بنارہاتھا۔ایس ایچ اوتھانہ روات انسپکٹرخضرحیات نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بحریہ ٹا?ن فیزایٹ میں رہائش پذیرپشتو گلوکارہ نازیہ اقبال نے درخواست دی کہ اس کابھائی افتخاراس کی 12سالہ اور8سالہ بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتاہے جس کاانکشاف پیر کوہواجب اس نے اپنے بھائی کورنگے ہاتھوں اپنی بھانجیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑلیا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے اوردونوں متاثرہ لڑکیوں (م ) اور(س) کامیڈیکل کرالیاگیا ہے جب کہ ان کے جسموں سے حاصل شدہ موادکے پارسل بناکران کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے انہیں پنجاب فرانزک لیب لاہوربھیج دیاگیاہے ،