تازہ تر ین

دیپکا پڈوکون کی جیکٹ نے دھوم مچادی قیمت اور وجہ جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا

ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارتی میڈ یا پر آج کل بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈ کون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کے خوب چرچے ہیں ،بھارتی میڈ یا کا دعویٰ ہے کہ دونوں فلمی ستارے جلد ہی شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گے ،دوسری جانب پریمی جوڑے نے ابھی تک ایسا کوئی اعلان نہیں کیا لیکن دونوں اداکار کیمرے کے سامنے بھی اپنے گہرے تعلق کو چھپاتے نہیں ہیں۔دپیکا پڈکون دور حاضر میں بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے ”باجی را مستانی “اور ”پدماوت “جیسی مشہور زمانہ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے کروڑوں دل جیتے۔بھارتی فیشن کی دنیا میں بھی دپیکا پڈ کون اپنا مقام رکھتی ہیں اور حال ہی میں ان کی ایک جیکٹ نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی جس کی قیمت 91ہزار 498بھارتی روپے ہے۔تفصیل کے مطابق پیر کے روزدپیکا پڈ کون ممبئی سے نیو یارک جا رہی تھیں کہ ایک بھارتی پاپارازی نے ان کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اداکارہ نے نیلے رنگ کی جینز کے ساتھ ہرے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جس کی مالیت 23ہزار 240بھارتی روپے تھی۔اس موقع پر انہوں نے بولڈ چشمہ بھی پہن رکھا تھا لیکن ان کی جیکٹ نے سب کو توجہ حاصل کر لی،انٹیک وائٹ رنگ کی اس جیکٹ پر اینی میشن اور پرنٹ انتہائی دلکش تھا۔معروف برانڈ بربری کی پرنٹڈ جیکٹ کی قیمت 91ہزار 498بھارتی روپے تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain