تازہ تر ین

قومی کرکٹرز کی کینٹبری میں ٹریننگ

کینٹبری( نیوزایجنسیاں) آئرلینڈ کے خلاف اولین ٹیسٹ کی تیاریاں عروج پر، قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں پریکٹس کا آغاز کردیا۔شاہینوں نے انگلش کاو¿نٹی کینٹ کی گراو¿نڈ پر پریکٹس کا آغاز کردیا، کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی، بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیوں کو دور کیا۔ قومی ٹیم اٹھائیس اپریل سے انگلش کاو¿نٹی کینٹ کے ساتھ چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان کا آئرلینڈ کے خلاف اولین اور واحد ٹیسٹ 11مئی سے کھیلا جائے گا۔فاسٹ بولر محمد عامر بدھ کی صبح لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگئے ۔قومی کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی تاہم محمد عامر ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں جاسکے تھے۔ذرائع کے مطابق پیسر نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست دے رکھی ہے جس کی وجہ سے ویزا میں تاخیر ہوئی۔پی سی بی کے جی ایم میڈیا رضا راشد نے میڈیا کو بتایا محمد عامر بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں اور کینٹربری میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔دورہ برطانیہ کے لیے جانے والی قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain