ملتان:(ویب ڈیسک) خواجہ سرا مہک ملک نے تھیٹر پر 8 دن کی پرفارمنس کے عوض 23 لاکھ روپے کا معاہدہ کرکے نامی گرامیفنکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستانی ثقافت میں اسٹیج اور تھیٹر کو آرٹ کے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، پاکستانی تھیٹر 2 ادوار پر مشتمل ہے۔ ایک دور میں اچھی اداکاری اور معیاری مزاح نگاری کے حوالے سے قوی خان، انور مقصود، معین اختر، عمر شریف، سہیل احمد، امان اللہ، مستانہ، ببوبرال، افتخار ٹھاکر اور بے شمار فنکاروں نے ملک اور بیرون ملک کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔