تازہ تر ین

چینی شہری کے سوٹ کیس سے آتی عجیب سے بدبو، آج تک نہ دیکھا تھا

میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک)منشیات اور قیمتی دھاتوں کی سمگلنگ کا تو آپ نے سنا ہوگا لیکن مچھلی کے مثانے کی سمگلنگ، یہ کیا بات ہوئی؟ یہ دلچسپ و عجیب معاملہ میکسیکو سٹی کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر سامنے آیا جہاں ایک چینی باشندے کے سامان سے آنے والی بدترین بدبو کی وجہ سے سکیورٹی اہلکار اس کے بریف کیس کھول کر چیک کرنے پر مجبو رہوگئے۔ جب اس مسافر کے بریف کیس کو کھولا گیا تو سکیورٹی اہلکاروں کا بدبو کے مارے برا حال ہوگیا البتہ وہ سمگلنگ کا ایک عجیب و غریب کیس پکڑنے میں ضرور کامیاب ہوگئے۔ چینی شخص نایاب مچھلیوں کے مثانے اور دیگر اعضاءاپنے سامان میں چھپا کر میکسیکو لارہا تھا۔ دو سوٹ کیسوں میں تو صرف مچھلیوں کے مثانے بھرے ہوئے تھے جن کی کل تعداد416 بتائی گئی ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ ٹوٹوبا مچھلی کا مثانہ روایتی چینی ادویات بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور بلیک مارکیٹ میں اس کی خرید و فروخت ہزاروں ڈالرمیں ہوتی ہے۔ ٹوٹوبا نایاب قسم کی مچھلی ہے جو میکسیکو کے مغربی ساحل کے قریبی سمندر میں پائی جاتی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain