کینٹبری(سپورٹس ڈ یسک ) کینٹ کیخلاف 4 روزہ ٹورمیچ کے پہلے روز قومی بلے بازو ں کاناقص کھیل،پوری ٹیم محض 168 رنزبناکرپویلین لوٹ گئی ۔ امام الحق کے علاوہ کوئی بھی بلے بازوکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہرسکا۔سمیع اسلم 13 ، اظہر علی 15 ، اسدشفیق 17 ، بابراعظم11،کپتان سرفراز احمد 4 رنز پر چلتے بنے۔امام الحق 61 رنز بنا سکے۔ویل گڈمین نے 5 کھلاڑیوں کو چلتا کیا ۔ کینٹبری گراﺅنڈمیں کھیلے جانیوالے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا مگر قومی بلے بازوں نے انتہائی ناقص کھیل کامظاہرہ کیا اورکوئی بھی بلے بازخاطرخواہ سکورمیں اضافہ نہ کرسکا۔سمیع اسلم اوراظہرعلی نے قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا ۔ 28 رنزپرپاکستان کو پہلانقصان اٹھانا پڑاجب اظہرعلی15رنز بناکرگڈمین کانشانہ بنے ۔ 28کے سکورپر ہی ٹیم کی دوسری وکٹ بھی گری اورسمیع اسلم 13رنزبناکرپویلین لوٹ گئے ۔ حارث سہیل اورامام الحق نے سکور53رنزتک پہنچایا تو حارث بھی ساتھ چھوڑگئے وہ صرف 5 رنز بنا سکے ۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں امام الحق اوراسدشفیق کے درمیان 48رنزکی شراکت قائم ہوئی ۔ اسد شفیق 17 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔بابراعظم بھی صرف 11 رنز بنا سکے ۔ کپتان سرفراز4رنزپرچلتے بنے ۔ شاداب 7 اور محمد عامر 4 رنزکرسکے۔حسن علی نے 11 گیندوں پر 24 رنز کیے۔راحت علی صفرپرناٹ آﺅٹ رہے۔ویل گڈمین نے 47رنزدیکر5کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا۔ہیری پوڈ مور اورکیلم ہیگٹ نے2،2کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔
