تازہ تر ین

انگلش کپتان جو روٹ نے رواں سیزن کویادگاربنانے کی ٹھان لی

لندن (بی این پی ) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے رواں سیزن کے دوران بڑے اسکورز پر نگاہیں مرکوز کر دی ہیں جو پاکستان کیخلاف سیریز سے بطور بیٹسمین اگلے لیول پر جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جو روٹ سردیوں میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ناکامیوں کو حقیقی معنوں میں بڑے اسکورز سے دھندلانا چاہتے ہیں۔ کیونکہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ انہیں اپنی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے کے حوالے سے بہتری درکار ہے۔لیڈنگ فرام دی فرنٹ کی مثال بننے کیلئے کاو¿نٹی چیمپئن شپ کے دو میچوں میں بھرپور مشق کا سہارا لینے والے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ وہ بڑے اسکورز کی بدولت ہی ساتھی کھلاڑیوں کیلئے مثال بن سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فتوحات کا حصہ بننے کیلئے 70 یا 80 رنز ناکافی ہوتے ہیں لہٰذا ان کی کوشش ہوگی کہ بڑی اننگز کھیلی جائیں۔جو روٹ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی سطح پر دیکھا جائے تو اسٹیون اسمتھ،کین ولیمسن اور ویرات کوہلی اپنی ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے خود کو بلند معیار پر لے جاتے ہیں اور انگلش کپتان کی حیثیت سے انہیں بھی ایسا ہی کرنا چاہئے اور ان پلیئرز کی مثال سامنے رکھنا انہیں کافی حد تک متحرک کردے گا۔ واضح رہے کہ 27 سالہ جو روٹ نے گزشتہ اگست میں ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنی آخری سنچری کے بعد 9 مرتبہ نصف سنچری کا مرحلہ پار کیا جس میں سے سات مرتبہ یہ کارنامہ سردیوں میں انجام دیا گیا اور ایک مرتبہ سڈنی میں وہ ناٹ ا?و¿ٹ بھی رہے لیکن انہیں اس دوران سنچری تک رسائی کا موقع نہیں مل سکا۔ جو روٹ کو یقین ہے کہ اگر وہ اسی انداز سے اپنی اننگز کو مزید آگے بڑھائیں تو ٹیم کیلئے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain