پونے (بی این پی )آئی پی ایل سیزن گیارہ کے 27 ویں میچ میں ممبئی انڈینز کے کپتان روہیت شرما نے اپنی ٹیم کو دوسری فتح دلادی،وہ 56 رنز بنا کر مرد میدان قرار پائے لیکن ٹاپ ٹیم چنئی سپر کنگز کی پوزیشن ا?ٹھ وکٹوں کی ناکامی سے متاثر نہیں ہوئی۔ مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراو¿نڈ پر کائیرون پولارڈ کی خدمات سے محروم ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ سنبھالی تو چنئی سپر کنگز کے شین واٹسن محض 12 رنز بنا کر داغ مفارقت دے گئے تاہم امباتی رایودو نے دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 46 اور سریش رائنا نے چھ چوکوں اور چار چھکوں سمیت ناقابل شکست 75 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سنبھال لیا۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 26 رنز کا اضافہ کیا لیکن 26 رنز کے فرق سے تین وکٹیں گنوانے والی ٹیم پانچ وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی۔ مچل میک کلین گھن اور کرونال پانڈیا نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں ممبئی انڈینز کی افتتاحی جوڑی نے ابتدائی دس اوورز میں 69 رنز فراہم کر کے فتح کی امیدیں روشن کردیں۔سوریا کمار یادیو نے ایک چھکے اور پانچ چوکے لگا کر 44 جبکہ ایون لوئس نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز اسکور کئے۔ جب 128 رنز پر دو وکٹیں کھونے کے بعد کپتان روہیت شرما کو ہردیک پانڈیا کا ساتھ ملا تو دونوں کھلاڑیوں نے مزید کسی نقصان کے بغیر ا?خری اوور میں ممبئی کو دوسری فتح دلادی جو چنئی سپر کنگز کی دوسری ناکامی بھی تھی۔روہیت شرما نے 56 رنز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ ہردیک پانڈیا 13 رنز پر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔
