لاہور(صباح نیوز) پاکستان ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں شائقین کی عدم دلچسپی نے محمد حفیظ کو بھی افسردہ کر دیا، خیبرپختونخوا کے کپتان نے پی سی بی سے سٹیڈیم میں شائقین کی فری انٹری کی اپیل کر دی۔اسٹار کرکٹر نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے دکھ کو ان الفاظ میں بیان کیا فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کی بہت کم تعداد دیکھ کر حیرانی ہو رہی ہے۔، پی سی بی سے عاجزانہ اپیل ہے کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں فری داخلے کی اجازت دے تاکہ وہ براہ راست میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔شاہد آفریدی کے ایک مداح نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا حفیظ بھائی ایک دن لالہ کو اسٹیڈیم میں لا کر بٹھائیں یقین مانئے آپ پی سی بی کو بھول جائیں گے۔





































