واشنگٹن(نیٹ نیوز)افغانستان کی پہلی خاتون پائلٹ نیلوفر رحمانی کو امریکہ میں سیاسی پناہ مل گئی۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس کیس کا فیصلہ سولہ ماہ بعد سنایا۔چھبیس سالہ نیلو فر رحمانی نے 2012میں افغان ائیر فورس جوائن کی تھی۔2016میں امریکہ میں ٹریننگ کے دوران ہی انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دے دی تھی۔ انہوں نے درخواست میں اپنی اور اپنے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کو جواز بنایا تھا۔نیلوفر رحمانی کی وکیل کمبرلی موٹلی نے بتایا اس فیصلے سے ہم بہت خوش اور ہیجانی کیفیت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا میری موکلہ صرف اپنے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتی ہیں۔