ممبئی (ویب ڈیسک ) عدالت نے بدنام زمانہ گینگسٹر ’چھوٹا راجن ‘ کو صحافی کے قتل میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ممبئی کی عدالت نے چھوٹا راجن سمیت دیگر آٹھ افراد کو سات سال قبل 2011 میں دن دن دیہاڑے ’جوٹیرموئے ‘ نامی صحافی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔یہ صحافی گینگسٹروں کے خلاف خصوصی رپورٹنگ کے ماہر تھے۔وکیل استغاثہ کا کہناتھا کہ چھوٹے راجن نے صحافی کا قتل اس وجہ سے کروایا کیونکہ وہ صحافی کے آرٹیکلز کی وجہ سے پریشان تھا جو کہ اس نے اس کے خلاف لکھے تھے۔انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن دہلی کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے جس دوران انہوں نے جج سمیر ادکر کا فیصلہ سننے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے یہ الفاظ کہے کہ ’OK‘(ٹھیک ہے )۔وکیل استغاثہ کی جانب سے عدالت سے چھوٹا راجن کو عمر قید کی سزا سنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جوٹیر موئے حمہوریت کے چوتھے ستون سمجھے جاتے تھے۔بھارت میں 1992 سے لے کر اب تک تقربیا 40 سے زائد صحافیوں کو قتل کیا گیاہے۔
