کراچی(آئی این پی) سابق چیف سلیکٹر اور لیگ سپنرعبدالقادر نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کردیا ہے، مکی آرتھر کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے باہر نکالا، آرتھر نے ہر ٹیم کو تباہ وبرباد کیا ہے، کرکٹ کے اپنے اصول اور قواعد ہوتے ہیں، کرکٹ کو کرکٹرز چلائیں تو اچھی بات ہے، ہرجگہ نان کرکٹرز ہونگے تو کرکٹ کیسے صحیح ہوگی۔ان کا مزید کہناتھا کہ یونس ، آفریدی اور مصباح کو ابھی بھی ٹیم کا حصہ ہوناچاہیے تھا ، قومی سلیکشن کمیٹی میں انضمام الحق کا ون مین شو نظر آتا ہے ، ٹیسٹ سکواڈ میں کوچ مکی آرتھر کی پسند نا پسند نظر آتی ہے،تین ٹیسٹ میچز کیلئے چار اوپنرز کی شمولیت کہاں کی عقلمندی ہے ، ماضی میں آرتھر نے پاکستان ٹیم پر فکسنگ کا الزام لگایا ، اگر پاکستان ٹیم جوا کھیلتی ہے تو مکی آرتھر کوچ کیوں بنے۔یہ حال رہاتو ہماری کرکٹ کا جنازہ ہی نکل جائیگا۔کرکٹ کے اپنے اصول اور قواعد ہوتے ہیں، کرکٹ کو کرکٹرز چلائیں تو اچھی بات ہے، جگہ نان کرکٹرز ہونگے تو کرکٹ کیسے صحیح ہوگی۔
