تازہ تر ین

فلم ” ویرے دی ویڈنگ “کا بے صبری سے انتظار ہے، سوہاعلی

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ و مصنفہ سوہاعلی خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی بھابھی کرینہ کپور خان کی فلم ویرے دی ویڈنگ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ان خیالات کا اظہار سوہا علی خان نے اپنے انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ فلم ویرے دی ویڈنگ کے ٹریلر اور پوسٹر دیکھنے کے بعد اب فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے ، انہوں نے اپنی بھابھی کی فلم ویرے دی ویڈنگ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کےا۔ کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ کرینہ کپور خان نے تیمور کی پیدائش کے بعد دوبارہ سے فلم اندسٹری جوائن کی۔
اور انہیں پوری امید ہے کہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ضرور کامیاب ہو گی۔فلم کی کاسٹ میں کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارہ بھاسکر اور شیکھا تلسانیا شامل ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain