لندن (ویب ڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کی تقریب جاری ۔شادی کی تقریب شاہی محل ونڈسر پیلس میں ہورہی ہے جہاں آنجہانی لیڈی ڈیانا سمیت ملکہ الزبتھ اور دیگر شاہی افراد کی شادیاں طے پائی تھیں۔شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجے سینٹ جارج چیپل چرچ میں ہوا جس میں شرکت کے لیے 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔جس کے بعدایک بجے شاہی جوڑا بگھی میں 2 میل کا سفر کرے گا تاکہ عوام ان کا دیدار کرسکیں۔دوسری جانب برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور متعدد افراد نے شاہی محل کے باہر خیمے لگالیے ہیں تاکہ وہ شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔اس سے قبل جمعہ کے روز میگھن مارکل کی والدہ ڈوریا ریگ لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ سے ونڈسر محل میں ملاقات کی، جہاں شہزادے ہیری اور میگھن بھی موجود تھیں۔






































