تازہ تر ین

2025 تک پاکستان توڑنے کی بھارتی سازش

نیویارک (خصوصی رپورٹ) بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس نے اپنے منشور اکھنڈ بھارت کے نقشے میں بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقوں کو شامل کرلیا، یہ تنظیم 2025ءتک بھارت میں رہنے والے تمام لوگوں کو ہندو بنانے اور پاکستان کو توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ پروفیسر راجناتھ لعل نے کہا کہ اگر پاکستان میں نوازشریف کی جماعت کی حکومت پھر آگئی تو سمجھ لیجئے اکھنڈ بھارت کا خواب کسی حد تک پورا ہوجائیگا۔ ایک بھارتی مصنف سدھیش منی نے کہا کہ افواہیں پھیلانا آر ایس ایس کا روز کا معمول ہے، بھارتی بزنس مین تنظیم کو خطیر رقم عطیہ کرتے ہیں۔ نیویارک کے ایک بھارتی نژاد امریکی مکھن سنگھ نے کہا کہ تنظیم کو سالانہ 1375 کروڑ روپے عطیات ملتے ہیں جس سے جدید اسلحہ خریدتی ہے۔ پروفیسر اجے کمار شرما نے کہا بلوچستان اور سندھ میں دہشت گردی کے پیچھے ”را“ اور آر ایس ایس ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain